• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے 113 افسران کا پوسٹنگ پلان معمہ

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) سول سروس کے دو اہم اور طاقتور ترین سروس گروپ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس اورپولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ انیس اور بیس کے113افسران کی گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی کے بعد نئی پوسٹنگ کا نہ ہونا ایک معمہ بن گیا ہے۔یہ افسران ترقی پانے کےباجود ابھی تک پرانے عہدوں اور گریڈ میں کام کررہے ہیں پوسٹنگ پلان کی منظوری وزیر اعظم نے دینی ہے جنہیں ممبران پارلیمنٹ کے سیا سی دبائو کا سامنا ہے۔ اسسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن اسلئے جاری نہیں کیا کہ وزیر اعظم نے ان افسروں کی ترقی کے بعد نئی تعیناتی کیلئے تیار کئے گئے پوسٹنگ پلان کی منظوری نہیں دی۔یہ افسران تقریبا 6 ہفتوں سے پروموشن او ر نئی پوسٹنگ کے منتظر ہیں۔ ذ رائع کے مطا بق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پوسٹنگ پلان منظوری کیلئے اسی روز وزیر اعظم اآفس بھجو ادیا تھا تاہم ابھی تک وزیر اعظم آفس نے اس پوسٹنگ پلان کی منظوری نہیں دی۔ منظوری کے بعد ہی نو ٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پوسٹنگ پلان میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ افسران ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے من پسندپوسٹنگ کیلئے دبائو ڈلوا رہے ہیں ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دیگر سروسز کے جتنے افسروں کی ترقی کی منظوری دی تھی ان کی ترقی کے نو ٹیفیکیشن جا ری ہوچکے ہیں۔ترقی کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان افسروں میں مایوسی اور بے چینی پائی جا تی ہے۔
اہم خبریں سے مزید