کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس نےٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 17358چالان جاری کیے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاہے کہ عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔