• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حملہ، غیرملکی ایئر لائنز کیلئے سیکورٹی خدشات، امارات کی 52 پرواز منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی طیاروں کے حملوں کے باعث امریکا، برطانیہ کینیڈا، فرانس اور دیگر ممالک کی ایئر لائنز نے شدید سیکورٹی خدشات کے پیش نظر امارات کی 52پرواز منسوخ کر دی ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں میں 32دبئی جبکہ 20ابوظہبی ایئرپورٹ کی ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پیرس، ایمسٹرڈیم ،سنگاپور، لندن، کینیڈا، نیویارک، فرینکفرٹ کی 32 پرواز منسوخ کی گئیں۔ حملے کے وقت لندن سے دبئی کی پرواز کو سعودی عرب سے واپس سوئٹزرلینڈ موڑ دیا گیا مزید پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حملے کے وقت لندن سے برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 109 ساڑھے 5 گھنٹے کی مسافت طے کرکے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور مدینہ منورہ پر تھی کہ امریکہ کے ایران پر حملے کی اطلاع ملی تو پائلٹ نے طیارے کو واپس موڑ دیا۔ بعد ازاں پرواز کو سویٹزرلینڈ کے زیورچ ایئرپورٹ اتارا گیا۔ طیارہ اور مسافر مزید ساڑھے 6 گھنٹے تک سوئٹزرلینڈ میں رہے بعد ازاں پرواز واپس پیرس بھی دی گئی۔ لندن سے دبئی کی یہ پرواز منسوخ کر دی گئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پیرس سے دبئی کی ایئر فرانس کی 4 پروازیں اے ایف 661، 662، 655، 654 ایمسٹرڈیم سے دبئی کی کے ایل ایم کی پرواز کے ایل 427، 428، سنگاپور سے سنگاپور ایئر لائن کی ایس کیو 494 495، لندن سے دبئی کیلئے برٹش ایئر ویز کی 8 پروازیں بی اے 105 106 107 108 103 104 109 اور 110 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ٹورنٹو سے ایئر کینیڈا کی دو پروازیں اے سی 56، 57 نیویارک سے امریکی ایئر لائن یونائٹڈ کی پرواز یو اے 163، 164 رائل جورڈن کی کوئین عالیہ ایئرپورٹ امان کیلئے 2 سعودی ایئر لائن کی دو پروازیں دبئی سے بیروت کی پروازیں ای کے 955، 956 دبئی سے فرینکفرٹ کی ای کے 46، 47 استنبول سے دبئی کی یو ایف 143، 144 دبئی سے الجزائر کی اے ایچ 462، 463 منسوخ کی گئی ہیں۔ اسی طرح ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے امان استنبول، استانہ، باکو، ماسکو یروان امان ثمرقند، تبلیسی کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 20 پروازیں منسوخ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید