اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار (21اور 22جون )کو کھلے رہے، مجاز اتھارٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کی ہدایت پر اے ایم اے جی (ایڈمن)محمد عثمان کے دستخطوں سے جاری سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام کنٹرولرز اپنے دفاتر کے حوالے سے کہ کون سے سیکشن کھلے رکھنے ہیں اپنی ضرورت کے مطابق خود فیصلہ کریں گے ، ہفتہ 21 جون اور اتوار 22 جون کو مالی سال 2024-25 کے بند ہونے کی وجہ سے دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔