• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد بحال کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جا ئے۔ وزیر اعظم نے 969 میگا واٹ بجلی کے حامل منصوبے میں فنی خرابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے یہ اظہار بر ہمی گزشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا جس میں انہیں اس خرابی کی نوعیت اور بحالی کے کام پر پیش رفت سے تفصیلا آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی ساڑھے 3 کلومیٹر طویل ٹیل ریس واٹرٹنل ( Tailrace Water Tunnel) کی بندش کے باعث پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، اور یوں بدقسمتی سے حالیہ شدید گرمی کے موسم میں قومی گرڈ 969 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی سے محروم ہو گیا۔وزیر اعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیا، اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری طور پر مستند عالمی اداروں سے انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ پلانٹ کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔
اہم خبریں سے مزید