• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ سے پکی وابستگی، غیاث الدین کا پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار

لاہور (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین نے کہا ہے کہ میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔ اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے، کسی سے ملاقات کی نہ استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا۔لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کے استعفے کے ساتھ یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے،تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید کر دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید