• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال ٹیسٹ: تیسرا دن ختم، سری لنکا کو 333 رنز کی برتری، ایک وکٹ بھی باقی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے میچ کا تیسرا دن اختتام پذیر ہوگیا، دن بھر میں نشیب و فراز کے بعد سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ 

ہوم ٹیم نے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے جبکہ اسے 333 رنز کی مجموعی برتری بھی حاصل ہوگئی۔ 

سری لنکا کے دنیش چندیمل 86 اور برابتھ جےسوریا 4 رنز کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں جو کل چوتھے روز کا کھیل شروع کریں گے۔ 

خیال رہے کہ سری لنکا کی جانب سے اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں جہاں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی وہیں ایک مرتبہ پھر مردِ بحران کپتان بابر اعظم نے ایک یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے خسارے سے بچا لیا۔

قومی ٹیم 218 رنز بنا کر پویلین لوٹی، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پربتھ جے سوریا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ مہیش ٹھیکشانا اور رمیش مینڈس 2، 2 جبکہ کاسن راجیتھا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید