لاہور(نمائندہ جنگ) اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیاست کی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا یہ سب سے بڑا سرپرائز ہے، PTI، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس ،مٹھائی تقسیم، پنجاب اسمبلی اجلاس آج دوبارہ ہوگا، سترہ جولائی کے انتخابی نتائج عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔پنجاب اسمبلی کااجلاس آج تک ملتوی کردیا گیا۔الیکشن میں شاندار فتح پرپی ٹی آئی نے مٹھائی تقسیم کی۔ پرویزالٰہی کی زیرصدارت تحریک انصاف اور مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پارلیمانی پارٹی نےعمران خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔