راچڈیل (ہارون مرزا) یوکے پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عامر خواجہ نے گزشتہ روز منہاج القران کے بانی ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے خصوصی ملاقات کی ان سے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی تعلقات کو وسیع اور مضبوط کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاجبکہ یوکے پی سی سی آئی کے صدر عامر خواجہ نے انہیں اس موقع پر یادگاری شیلڈ تحفے کے طو رپر پیش کی۔ اس موقع پر منہاج القران کے بانی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عامر خواجہ کی صدارت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسیع ملے گی اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو ں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادہ ڈاکٹر محی الدین قادری بھی موجود تھے ‘ ڈاکٹر طاہر القادری نے عامر خواجہ کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔