• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے13جماعتوں کو شکست دی ، نواز سلامت

ڈنمارک ( پ ر)ممتاز مسیحی رہنما نواز سلامت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں 13 جماعتوں کو شکست دی ہے۔یہ کامیابی عمران خان کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عوام کی جیت ہے۔ نواز سلامت کا کہنا ہے کہ ایک تو عمران خان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا اور دوسرا پاکستان کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کیا۔ عوام نے پاکستان کی خودمختاری کی خاطر تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا ارداہ کر رکھا ہے۔ ضمنی انتخابات کے بعد اب عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت میں آئے گی۔ نواز سلامت نے شکرانے کے طور پر پاکستان میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔
یورپ سے سے مزید