نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نےگستاخانہ بیان دینےوالیBJPترجمان نوپورشرما کی گرفتاری سےروک دیا،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ان کے خلاف درج 9 مقدمات میں انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نوپور شرما کے خلاف کیس کی سماعت 10 اگست کو کرے گا، اس وقت تک کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی جانب سے تمام فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کو یکجا کرنے کی درخواست پر متعلقہ ریاستوں سے جواب طلب کرلیا۔