• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے مریم نواز کے بیانیہ کو مسترد کردیا، چوہدری قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) کوآرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپیئن لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے مریم نواز کے بیانیہ کو مسترد کردیا۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی سے عمران خان کے بیانیہ پر مہر ثبت ہو گئی ہے ۔ عوام نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو مسترد کر کے عمران خان کی کال کا مثبت جواب دیا اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کا انعقاد سابق جنرل سیکرٹری لوٹن چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے کیا تھا ۔چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت ہر طرح کے ہتھکنڈوں کے باوجود بری طرح ہزیمت اور شکست سے دوچار ہوئی ہے، اس شاندار کامیابی پر ہم اللہ پاک کے حضور شکر گزار ہیں۔ _ اس موقع پر ڈھول کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ _ ریلی میں پی ٹی آئی کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر لوٹن پیر سید اعجاز محی الدین قادری، پی ٹی آئی کے شوکت راجہ اور متعدد دیگر نے شرکت کی،قبل ازیں اتوار کی شب مقامی بزنس مین پی ٹی آئی لاہور کے ناصر گجر، حافظ طارق اور متعدد دیگر نے کامیابی کا جشن منایا۔
یورپ سے سے مزید