• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، رانا ثناء کی ممبران کو غائب کرنیکی دھمکی والے بیان کا متن طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اوروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران رانا ثنا اللہ کے میڈیا کو جاری بیان کا تحریری متن طلب کرلیا ہے،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے کون سے الفاظ توہین عدالت کے زمرےمیں آتے ہیں؟ ،جسٹس اعجا زالاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بدھ کے روز درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے بابر اعوان اور فیصل چوہدر ی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ضمنی الیکشن ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید