• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کچھ لوگ شوقیہ کبوتر پالتے اور کبوتر بازی کرتے ہیں، اس سے پہلے وہ کبوتروں کو کچھ خاص کھلا پلا دیتے ہیں جس سے وہ فضا میں اڑتے رہتے ہیں، اس بارے میں یہ ہوتا ہے کہ جس کا کبوتر زیادہ دیر اڑتا رہے، وہ جیت جاتا ہے اور انعام کی رقم اسے مل جاتی ہے۔ کیا اس طرح کرنا جائز ہے ؟

جواب:۔ یہ مقابلہ بازی تو کئی وجہ سے حرام ہے، مثلاً جوا، وقت کا ضیاع، فضولیات میں مشغولیت، پرندوں کو بلا وجہ تھکانا وغیرہ۔ ایسا شوق رکھنے والے کو حدیث شریف میں شیطان کہا گیا ہے۔ اگر جوا نہ لگایا جائے، پھر بھی کبوتر بازی کی اجازت نہیں ہے۔ (مسند احمد، تشاکر 8/ 344۔مرقاۃ المفاتيح شرح مشکاۃ المصابيح7/ 2856)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk