• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داڑھی نہ رکھنے والے شخص کا ننگے سر پینٹ شرٹ پہن کر امامت کرنا

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: ہم سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، ہم جس کیمپ میں رہتے ہیں، وہاں ایک ہی مسجد ہے اور شہر ہمارے کیمپ سے بہت دور ہے، اس مسجد میں جو شخص نماز جمعہ پڑھاتا ہے اس نے نہ داڑھی رکھی ہوئی ہے اور نہ ہی سر پر کوئی ٹوپی یا عمامہ پہنتا ہے، وہ کپڑے بھی پینٹ شرٹ پہنتا ہے۔ 

ہم ایسے شخص کے پیچھے جمعہ پڑھیں ہمارا دل نہیں مانتا، لیکن کوئی اور حل بھی نہیں ہے۔ آپ راہ نمائی فرما دیں کہ حکمِ شریعت کیا ہو گا؟کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں متقی، پرہیز گار اور صلحاء کی وضع قطع رکھنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے، داڑھی نہ رکھنے والے شخص کو اپنے اختیار سے امام بنانا مکروہِ تحریمی ہے، البتہ آپ جہاں مقیم ہیں وہاں ایک ہی مسجد ہے اور شہر آپ کے کیمپ سے دور ہے اور مذکورہ امام کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کی صورت میں جمعہ کی نماز فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنا بلاکراہت جائز ہے۔ (رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ ج:1، ص: 560 ط:سعيد)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید