• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کارکنوں کی بڑی تعداد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پر جمع، نعرے لگاتے رہے

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بڑی تعداد میں کارکنان ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کے دوران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر جمع ہو گئے اوراپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ، کارکنوں کے جمع ہونے کے بعد لاہور رجسٹری کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جب ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا تو صرف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عدالت میں موجود تھے۔ 

تاہم جیسے ہی عدالت نے سماعت میں دوپہر ڈھائی بجے تک کا وقفہ کیا تو اس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے اور عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ 

کارکنوں کی آمد کی وجہ سے سپریم کورٹ لاہو ررجسٹری کے باہر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید