لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر من پسند فیصلے کیلئے دباؤ ڈالنا غیر جمہوری و غیر آئینی ہے حکومتی اتحاد کے سربراہان نے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پنجاب کی وزرات اعلی کے انتخابات میں اپنا رول ادا کیا اور چوہدری شجاعت سے ووٹ مانگا۔حکومتی اتحاد کے قائدین حکومت کو مستحکم بنانے اور ملک میں ائین و جمہوریت کی پاسداری اور آئین کی حکمرانی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ۔