اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کرنے کا امکان ہے اور اینٹی رائٹس فورس ڈنڈوں اورآنسوگیس گنز سے لیس ہوگی۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن گاڑی بھی رکھنے پر تجویز بھی زیرغور ہے۔حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور (آج) پیر کو کسی صورت سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔