• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہازی سائز کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی، پرویزالٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کابینہ کی حلف برداری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ جہازی سائز کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا، ہر 3میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ،کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں۔63وزرا یا وزیر کے برابر مراعات دیکر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں، پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا،غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت لگنی چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید