• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا کہہ دیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرادے۔ایڈوکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کردیا۔ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ 27اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے،دو ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی پولنگ قریب ہے۔عدالت نے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید