• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو- 3 فضا میں دوبارہ داخل ہوگا

بیجنگ(شِنہوا)چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو-3بدھ کو کنٹرول شدہ طریقے سے فضا میں دوبارہ داخل ہوگا۔چین کے انسان برداراسپیس انجینئرنگ آفس نے منگل کوبتایا کہ ملبہ کی ایک چھوٹی سی مقدار کے جنوبی بحرالکاہل کے سمندر میں گرنے کا امکان ہے۔ آفس نے مزید کہا کہ کارگو کرافٹ 17 جولائی کو چین کے خلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن سے الگ ہوا جس کے بعد اس نے منصوبہ بندی کے مطابق خلائی ٹیکنالوجی کے مدار میں ٹیسٹ کیے ۔ تیان ژو-3 خلائی جہاز کو20 ستمبر 2021 کو جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ لانچنگ مرکز سے خلا میں بھیجا گیا تھاجس کے ذریعے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن پر سامان پہنچایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید