• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے پرتحریک انصاف کایوم تشکر، کارکنوں کارقص

لاہور(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سینکڑوں مقامات پر تحریک انصاف نے جشن کی تقریبات کاانعقاد کیا۔کار کنوں نے ریلیوں کا انعقاد کیا کارکنان کا ڈھول کی تھاپ پر رقص جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی گئی۔ لبرٹی چوک اور جیل روڑ افس میں آ تش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمد اکرم عثمان ،شیخ امتیاز محمود زبیر نیازی شبیر احمد گجر ملک ظہیر عباس کھوکھر ور دیگر رہنماؤں نے اپنے علاقوں سے کارکنان کے ہمراہ ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے لیبرٹی چوک پہنچے یوم تشکر کے موقع پرڈاکٹر یاسمین راشد عندلیب عباس شیخ امتیاز محمود ودیگر نے لبرٹی چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی پنجاب سے تدفین ہو چکی ہے انشاءاللہ جلد وفاق سے بھی ان کا خاتمہ ہوجائے گا سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو تاریخ ساز فتح نصیب ہوئی ہے امپورٹڈ حکمران اتحاد فیصلے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے فسطائی اورفاشسٹ امپورٹڈ حکومت گھبرائی ہوئی ہے ان سے ہر ظلم کا حساب لیں گے ۔