• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کالج زرعی یونیورسٹی کے طلباء کو جدید زرعی آلات کی تربیت دیگا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور تان جن جدید مشینری کالج کے درمیان باہمی معاہدہ طے پاگیا ،اس معاہدے کے تحت تان جن جدید مشینری کالج زرعی یونیورسٹی کو جدید زرعی آلات پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لئے فراہم کرے گا۔پہلے مرحلے میں مکی کا جدید کمبائن تھریشر اور چاول کی فصل کا پلانٹر فراہم کرے گا۔ساتھ جدید زرعی آلات کی زرعی یونیورسٹی ملتان میں ورکشاپ اور ٹریننگ کرائی جائے گی۔ابتدائی مراحل میں طلبا کے ساتھ ایک سو کسانوں کو بھی ان آلات کی ٹریننگ دی جائے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ پاکستان اور چائنا کی نہ ختم ہونے والی ایک کامیاب اور فائدہ مند دوستی ہے۔تان جن کالج کے سربراہ کانگ نگ نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم پاکستان کی زراعت کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔فوکل پرسن آصف علی شاہ کھگہ ، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر محکم حماد،ڈاکٹر عابد حسین،عبدالعلیم،انجینئر محمود ریاض اور ڈاکٹر عابد حسین موجود تھے۔
ملتان سے مزید