لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کی حق و صداقت کے لئے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے اسلام کے لئے جان کی قربانی دے کر انسانیت کو پیغام دیا کہ طاقت حق نہیں، حق طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزید نے وحدت ملی کو نقصان پہنچایا اور تاریخ میں گالی بن گیا۔ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جانثار ساتھی شہادت قبول کر کے بھی قیامت تک کے لئے زندہ ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ حسنین کریمین سے والہانہ محبت کرتے تھے ۔