لاہور (پ ر)سٹی سنٹر جہلم (CCT) ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے جو عرصہ دراز سے التوا کا شکار رہا۔ اعلیٰ ترین سیکورٹی سروسز ایریا، شاپنگ مالز اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے نفاذ کے ساتھ سنٹر جہلم بلاشبہ اس شہر میں بلند تر معیار زندگی کے لئے ایک نیا سنگ میل ہے۔ 28جولائی کو اس پراجیکٹ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ عظیم الشان اور بلند و بالا رہائشی پراجیکٹ ملٹی سٹوری مالز اور اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے اور اس کے آغاز کی یادگار تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈپٹی پولیس آفیسر، برگیڈیئرز اور وکلاء سمیت بہت سی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نیز معروف فلم سٹار علی رحمٰن بھی اس موقع پر موجود تھے جو اس پراجیکٹ کے برانڈامبیسڈر بھی ہیں۔ علی رحمٰن نے خاضرین کو کمپنی اور پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات اور ضروری معلومات سے آگاہ کیا۔