• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ ایک پارٹی کو نواز رہی ہے، چوہدری شرافت

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پاکستان کے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ کا دل سے احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے مگر گذشتہ چند برسوں سے ایک پارٹی کو نوازے کا سلسلہ جاری ہے،سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کے چیئرمین کا کیس کئی برس سے پڑا ہے اس کے علاوہ پاکستانی عوام کے ہزاروں کیسز پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے حمزہ شہباز والے کیس میں فل کورٹ کا مطالبہ کیا تھا مگر چیف جسٹس صاحب نے مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک غیر ملکی اخبار نے پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کا پول کھول دیا، اب سپریم کورٹ سو موٹو کیوں نہیں لے رہی ہے۔ہم مود بانہ گزارش کرتے ہیں کہ عدلیہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور ایسے فیصلے کرے جس سے انصاف ہوتا نظر آئے ۔
یورپ سے سے مزید