• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برسلز (حافظ انیب راشد ) یورپین یونین نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی تاخیر کے بغیر ICCPRکی توثیق کرے ۔ یہ مطالبہ یونین کی جانب سے سائوتھ ایشیا کیلئے خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ یونین ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون (NSL) اور بغاوت کے قانون دونوں کو منسوخ کرنے اور ان کا فوری اطلاق نہ کرنے کی حمایت کرتی ہے، اسی طرح یورپین یونین ہانگ کانگ میں آزادی اظہار، آزادی صحافت، سیاسی تکثیریت اور انجمن بنانے کی آزادی جیسے شہری حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے، اس کے ساتھ ہی ترجمان نے ہانگ کانگ حکام سے مزید مطالبہ کیاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں پر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے ان پر الزامات عائد نہیں کیے جائیں گے اور انہیں ڈرایا نہیں جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یورپین یونین اس طرح کی کسی دھمکی اور انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کرتی ہے۔
یورپ سے سے مزید