• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری، دعا مانگی بہشتی دروازہ کی چوکھٹ پر سجدہ بھی کیا

پاکپتن(نمائندہ جنگ ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے درگاہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒپر حاضری دی،شہباز گل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عمران خان نےسیاہ شلوار قمیض زیب تن اور کالا چشمہ لگایا ہوا تھا ،انکا درگاہ با با فرید میں آمد پر زائرین نے پر تپاک استقبال کیا اور نعرے لگائے ،شہباز گل نے ایک کارکن کو موبائل پر تصویر بنانے سے روک دیا۔

عمران خان مزار بابا فرید کے اندر مرقد پر نہ جاسکے،عمران خان کو بتایا گیا کہ مزار کے اندر بے پناہ رش ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو تکلیف نہیں دیناچاہتے۔

 انہوں نے بہشتی دروازہ کی چوکھٹ پر سجدہ اور دعابھی کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما دیوان عظمت سید محمدچشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی ،عمران خان کی پاکپتن اچانک آمد پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی درگاہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

اہم خبریں سے مزید