اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) پاکستان کسٹمز 42 ویں اور 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے تربیتی پروگرام کے تحت ایف آئی اے کراچی زونل آفس کا دورہ کیا، شرکاء میں 42ویں اور 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ڈومین اسپیسیفک کمپوننٹ کے افسران شامل وفد کی قیادت ڈی جی کسٹمز، ممتاز علی کھوسو نے کی۔دورہ کا مقصد شرکاء کو ایف آئی اے کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ، باہمی تعاون اور انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن سے متعلق عملی بصیرت فراہم کرنا تھا۔