• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کاروائیوں کے دوران 12 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

سکھر (بیورو رپورٹ) پولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس، بھنگ، شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق پنوعاقل میں 20دن قبل حبیب اللہ انڈھڑ کو قتل کیا گیا، پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان محمد عثمان اور محسن کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تھانہ بائجی کی پولیس نے مقتول اعجاز لغاری کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم سہراب جتوئی کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ نیوپنڈ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 2ملزمان کامران اور لوہار کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 2060گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ تھانہ بائجی کی پولیس نے3ملزمان معروف، عبدالفتح اور شاہد کو گرفتار کرکے شراب کی 4بوتلیں، 2000گرام بھنگ برآمد کی ہے۔ تھانہ پٹنی کی پولیس نے ملزم اربیلو کو گرفتار کرکے 1200 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ نیوپنڈ کی پولیس نے ملزم سلمان مغل کو گرفتار کرکے شراب کی 5بوتلیں برآمد کی ہیں۔ تھانہ بی سیکشن کی پولیس نے 2ملزمان جہانزیب اور امان کو گرفتا رکرکے مضر صحت گٹکا، ماوا، چھالیہ برآمد کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید