اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ ،جنوبی/ مشرقی بلوچستان ، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ 35، اسلام آباد 25، گوجرانوالہ 23، حافظ آباد 22، لاہور 20، سیالکوٹ 18، گجرات 10، چکوال 08، اٹک 07، قلات 21، اورماڑہ 07، کراچی 36، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدیدموسلادھار بارش کا امکان ہے اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات،راولپنڈی/ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔