اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریونیو کے شعبہ آپریشنز کی جانب سے جاری کردہ مراسلہکے تحت چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو (بشمول ایل ٹی اوز، ایم ٹی او، سی ٹی او اور آر ٹی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جون 2025 کو محصولات اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے اپنے دفاتر کھلے رکھیں۔اتوار 29 جون کو رات 12بجے تک ملک بھر میں اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی مجاز برانچیں ٹیکس گزاروں سے 30 جون کو ختم ھونے والے مالی سال کے ٹیکس رات بارہ بجےتک وصول کرتی رہیں گی پیر 30 جون 2025 کو رات 12 بجے تک توسیعی اوقات میں کام جاری رکھیں گے تاکہ مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔