ٹنڈوالہ یار(مستجاب الرحمن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ ایک روزہ نجی دورے پر بائی روڈ سخت سیکورٹی میں ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ دریا خان مری میں قائم بختاور ہاؤس پہنچے جہاں ان کا استقبال صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رئیس غلام قادر مری ضلع کونسل کے وائس چئیرمین دریا خان مری نے کیا اور ان سے ملاقات کی جبکہ ذرائع کے مطابق، اس دورے کو مکمل طور پر نجی اور خفیہ رکھا گیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے کسی سیاسی رہنما یا کارکن سے کوئی ملاقات نہیں کی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں بہن بھائیوں نے اپنی زرعی زمینوں اور فارم ہاوس کا دورہ کیا دونوں رہنماوں کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کے قیام اور نقل و حرکت کی تفصیلات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے اور اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا جبکہ زرائع کے مطابق بلاول اور آصفہ ایک سے دو روز قیام کرنے کے بعد واپس روانہ ہوں گے۔