کراچی(اسٹاف رپورٹر)جہانگیر آباد میں ندی میں ڈوب کر اور ابراہیم حیدری میں سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر2افرادجا ں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گلبہار تھانہ کی حدود جہانگیرآباد ندی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر فوری طورپر نالے سے ڈوبےہوئے شخص کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد متوفی کی لاش کو شناخت نہ ہونے کی وجہ سے سرد خانہ منتقل کردی گئی ،ابراہیم حیدری تھانہ کی حدود بنگالی دھکا کے قریب سمندر میں نہاتے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر فوری طور پر سمندر میں ڈوبے ہوئے شخص کوباہر نکال کراسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا،تاہم متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانہ منتقل کردی۔