• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، 164 اسامیوں کی گنجائش، 285 پی ایس ٹی اساتذہ کو آفر آرڈر جاری

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد محکمہ تعلیم میں خلاف ضابطہ سفارش پر ڈائریکٹر کے روکنے کے باوجود 285امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم،ضلع میں 164آسامیوں کی جگہ گنجائش سے زیادہ 285پی ایس ٹی اساتذہ کو آفر آرڈر جاری،121اضافی آفر آرڈر دینے کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ تعلیم میں گنجائش سے زیادہ آفر ارڈر جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے آسامیاں نہ ہونے کے باوجود 285امیدواروں کو آفر آرڈر جاری کئے گئے جبکہ آسامیاں صرف 164تھیں، ذرائع کے مطابق سفارش پر 121آفر آرڈر سفارش اور بھاری رشوت کے عیوض من پسندوں کو جاری کرکے نوازا گیا،ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ خلیل احمد مہر نے 24جون کو ڈی او پرائمری اور چیئر مین ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کو خط لکھ کر ڈی ایس سی رپورٹ اور سفارشات میں تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے 121امیدواروں کو اضافی قرار دیکر آفر آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں 164میل،فیمیل پرائمری اسکول ٹیچر کی آسامیوں کی جگہ 285امیدواروں کو آفر آرڈر دینے سفارشات کرنا ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی 2021کی سراسر خلاف ورزی ہے جبکہ کمیٹی کی سفارشات میں تعلقہ ایجوکیشن افسر میل،فیمیل جیکب آباد اور ٹھل کے دستخط موجود نہیں اس سلسلے میں ڈی ای او پرائمری اور چیئر مین ڈی ایس سی سید ریاض شاہ نے رابطے پر بتایا کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس پونے تین سو امیدواروں کو آفر آرڈر جاری کئے ہیں میں 257پی ایس ٹی اور 59جے ایس ٹی ہیں ایم این اے کا حکم تھا کہ جیسے آفر آرڈر ملیں اسی وقت امیدواروں کو دئے جائیں تاکہ میڈیکل اور پولیس رپورٹ میں تاخیر نہ ہو اسی وجہ سے رات کو 9بجے تک دفتر میں آفر آرڈر دئے اے ڈی سی نے 15کے قریب امیدواروں پر اعتراضات کئے تھے جو معمولی تھے انکو بھی شامل کیا ہے ڈائریکٹر سے دستخط کرانے کے لئے لاڑکانہ جارہا ہوں راستے میں ہوں دوسری جانب ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ خلیل مہر سے24جون کو لکھے گئے خط کے متعلق موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید