کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ریپ کے الزام میں گرفتار شخص نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اسی لڑکی کو پھر سے ریپ کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اس کا ساتھی اس دوران ویڈیو بناتا رہا۔ انڈین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں پیش آیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سال2020میں ویوک پٹیل نے لڑکی (جن کا نام نہیں بتایا گیا) کو اس وقت ریپ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ 17برس کی تھیں، لڑکی کی شکایت پر ویوک پٹیل کو 2021کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران ملزم لڑکی پر مسلسل دباؤ ڈالتا رہا کہ وہ اپنی شکایت واپس لے لیں تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ پولیس انچارج آصف اقبال نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’چند روز قبل ہی ملزم کی ضمانت ہوئی اور وہ اپنے دوست کے ہمراہ اسی لڑکی، جس کی عمر اب 19سال ہے، کے پاس پہنچ گیا اور چاقو کی نوک پر ایک بار پھر زبردستی کی جبکہ اس دوران اس کے دوست نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔