لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے لاہور ڈویژن نے بلوچستان کے سیلاب زدگان کےلئے اکھٹا کئے جانےوالے سامان کی بھاری کھیپ جعفرٹرین کے ذریعے کوئٹہ بھجوا دی جو مختلف علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں بلوچستان کی صوبائی حکومت کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا ا ڈی ایس لاہور محمد حنیف گل نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر لگیج وین کے ذریعے کھانے پینے سمیت کپڑے اور دیگر سامان کوئٹہ روانہ کیا ۔