• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین یورپی پارلیمنٹ کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر اظہار تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپی پارلیمنٹ کے 14 اراکین کی جانب سے صدر اور نائب صدر یورپی کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی مسلح افواج کی جانب سے خلاف ورزیوں پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اراکین یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے یورپی کمیشن  کے صدر اور نائب صدر کے لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ 7 دہائیوں سے بھارتی حکومت کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں، بھارتی مسلح افواج کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہے،  بہت سے صحافیوں کو تحریک آزادی کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پر پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا گیا۔

یوروپین اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش گزشتہ سال سے جاری ہے، بھارتی مسلح افواج کے مظالم نے خطے میں شورش کو بڑھا دیا ہے۔

اراکین یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر یورپی کمیشن یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے تحفظات کو بھارتی حکومت تک پہنچائیں، کشمیریوں کے خلاف تشدد، بدسلوکی اور امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید