• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ لندن اوور گراؤنڈ عملہ اور ٹیوب ورکرز مل کر ہڑتال کریں گے

لندن (نمائندہ جنگ) یونینز اور ٹرانسپورٹ مالکان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر میں لندن اوور گراؤنڈ کا عملہ ٹیوب ورکرز کے ساتھ ہڑتال میں شامل ہوگا۔RMT یونین نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ جب 19 اگست کو کارکنان 24 گھنٹے کے لیے باہر نکلیں گے تو صنعتی کارروائی دارالحکومت کی زیادہ تر ٹرین سروسز کو متاثر کرے گی، انڈر گراؤنڈ عملہ ٹرانسپورٹ فار لندن کے ساتھ پنشن اور ملازمتوں کے تنازع میں پھنس گیا ہےجب کہ اوور گراؤنڈ یونین کے ممبران جو Arriva Rail London کے ملازم ہیں، تنخواہ پر ہڑتال کرنے کیلئے تیار ہیں۔ RMT نے کہا کہ TFL نے حکومت کے حتمی ڈرافٹ فنڈنگ ​​کی تجویز کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ یونین نے کہا کہ اسے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے کی طرف سے یہ یقین دہانی نہیں ملی کہ گزشتہ دنوں کو اس کی آخری تاریخ تک ملازمتوں میں کوئی کمی یا پنشن اور کام کے حالات میں نقصان دہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔ آرائیو ریل لندن کے اراکین نے تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کو مسترد کر دیا، ایک درجن سے زیادہ ٹرین کمپنیز کے 40000 سے زیادہ یونین ممبران بھی 13، 18 اور 20 اگست کو نیٹ ورک ریل کے ساتھ تنخواہ پر تنازع میں ہڑتال کرنے والے ہیں۔ RMT کے جنرل سیکرٹری مک لنچ نے کہاکہ لندن انڈر گراؤنڈ اور اوور گراؤنڈ پر ہمارے ممبران کی طرف سے ہڑتال کی یہ کارروائی اس بات کا ایک اور اظہار ہے کہ کس طرح ٹرانسپورٹ ورکرز کسی خام معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔TFL کے پاس ان کو ملنے والی فنڈنگ ​​کے بارے میں شفاف ہونے اور ٹیوب ورکرز کو وہ یقین دہانیاں کرنے کا کافی موقع ملا ہے۔اس کے باوجود وہ یہ ضمانتیں دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید