• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز سے پاکستان جانے والی نئی ائر لائن کی پرواز منسوخ

لیڈز(افتخار کلوال)نئی ایئرویز IPS کی پہلی پرواز منسوخ کر دی گئی،نئی ایئرویز آئی پی ایس نے لیڈز بریڈ فورڈ ایئرپورٹ سے اسلام آباد ڈائریکٹ فلائٹ چلانے کا اعلان کیا تھا، 6 اگست کو لیڈز سے اسلام آباد جانے والی IPS ایئرویز کی پرواز کے لیے درجنوں مسافروں نے ٹکٹ بھی خرید رکھیں تھیں،کمپنی کی طرف سے مسافروں کو فلائٹ منسوخی سے متعلق صرف پانچ دن قبل ٹیکسٹ میسج کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔پرواز کی منسوخی پر مسافروں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بعض افراد نے بتایا کہ انہوں نے اہم تقریبات میں شرکت کرنا تھی جو وہ اب نہیں کر سکیں گے۔قانونی طور پر پرواز منسوخی سے متلعق دو ہفتوں کا نوٹس دینا چاہیے تھا،اتنے مختصر نوٹس میں دیگر ایئرلائنز کے مہنگے ٹکٹ قوت خرید سے باہر ہیں۔آئی پی ایس ایئرویز کےمطابق پرواز لیڈز بریڈ فورڈ ایئرپورٹ پر عملے کی کمی کے باعث منسوخ کی گئی ہےجبکہ مسافروں کو ان کی رقم واپس کی جائے گی،واضح رہے چند ماہ قبل IPS ایئرویز کے نام سے پاکستانی کاروباری افراد نے نئی ایئرلائن چلانے کا اعلان کیا تھا۔لیڈز بریڈ فورڈ میں لاکھوں پاکستانی و کشمیری آباد ہیں تاہم مقامی ایئرپورٹ سے کوئی بھی ایئرلائن براہ راست پاکستان نہیں جاتی۔
یورپ سے سے مزید