• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو: ایک دکان میں موجود تمام چاکلیٹ پگھل گئی

لندن (پی اے) برطانیہ میں ہیٹ ویوو کی لہر کے دوران سکنتھروپ کی ایک دکان میں موجود تمام چاکلیٹ پگھل گئی، جس کی وجہ دکان کا ائرکنڈیشن نظام کا فیل ہونا بتایا گیا ہے۔ ایلس سٹورز میں پگھلنے والی چاکلیٹ کی مالیت تقریباً ایک ہزار پونڈز تھی۔ دکان کے مالک سٹیفن اور لنڈا ایلس کی بیٹی کلیئر یارک کی جانب سے مدد کی آن لائن اپیل پر مقامی کمیونٹی حرکت میں آئی اور مٹھائی کی تبدیلی کیلئے 450 پونڈز سے زیادہ رقم رقم کے عطیات وصول ہوئے۔ کلیئر یارک نے کہا ہے کہ اس ڈونیشنز پر میرے والدین کمیونٹی کے بہت بہت شکر گزار ہیں جبکہ میری والدہ تو فرطِ جذبات سے رونے لگیں، وہ پورے ہفتے اس مد میں ملنے والے عطیئے پر روتی رہیں، جب جب کوئی رقم ملی۔ پہلے وہ اس نقصان پر انتہائی مغمون تھیں کیونکہ یہ انشورنس کلیم کے ذریعے پورا نہیں ہو سکتا تھا اور وہ دکان بند کرنے کا سوچ رہی تھیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اس جوڑے نے کمیونٹی اور دکان کیلئے بہترین کام کیا اور ہم سب جانتے تھے کہ انہیں چاکلیٹ پگھلنے کی شکل میں نقصان ہوا ہے اور اسی لئے ہم مدد کو آگے آئے۔
یورپ سے سے مزید