• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالو وارڈ کے ضمنی الیکشن میں لیبر امیدوار عالیہ خان کونسلر منتخب

لوٹن (شہزاد علی)لوٹن کی ڈالو وارڈ کے ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ یہ نشست لیبر کی کونسلر حنا ادریس کے ڈس کوالیفائی ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ جمعرات 4 اگست کو انتخاب ہوا جس میں لیبرامیدوار عالیہ خان 1486 ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوئی ہیں لبرل ڈیموکریٹ کے بشارت حسین نے 1076، کنزرویٹو اور یونینسٹ پارٹی کے آزاد ملک نکیالوی 154 اور آزاد مارک شائیمن نے 58 ووٹ لیے۔ مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 26.9 فیصد رہا۔ ڈالے گئے تصدیق شدہ ووٹوں کی تعداد 2791 تھی۔ فائنل گنتی ٹاؤن ہال میں ہوئی لوٹن کے چیف ریٹرننگ آفیسر رابن پورٹر نے کہا ہے کہ کونسلر کا انتخاب مقامی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمیشہ کی طرح وہ ان تمام عملے اور کلرکوں کے لیے اپنی تعریف ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ جنہوں نے اس ضمنی انتخاب کو ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ اور عالیہ خان کو کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
یورپ سے سے مزید