• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی سوناک برطانیہ کے پہلے ہندو وزیراعظم بننے کیلئے کوشاں

لندن (اے ایف پی ) رشی سوناک برطانیہ کے پہلے ہندو وزیر اعظم بننے کیلئے کوشاں ،ان کاکہناہےکہ افراط زر پر قابو پانے اورنمو کو پٹری پر لانے کیلئے’’ زر مستحکم کی تھیچرائٹ خوراک‘‘ کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق یہ ایک تاریخی سنگ میل ہوگا، اگر سابق برطانوی راج والے ممالک بھارت اور مشرقی افریقہ سے آنے والے تارکین وطن کی ہندو نسل دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کی کمان سنبھالے، 42 سالہ سوناک بریگزٹ کے ابتدائی حمایتی تھے اور انہوں نے فروری 2020 میں چانسلر کا عہدہ سنبھالا، یہ ٹوری کے ابھرتے ہوئے ستارے کے لیے پہلا مشکل اور تکلیف دہ تجربہ تھا کہ کوروناکی وباء پھوٹ پڑی اور انہیں انتہائی تیز رفتاری کیساتھ ایک بہت بڑا معاشی امدادی پیکیج تیار کرنے پر مجبورکیا گیا،سوناک شمالی انگلینڈ کے یارکشائر میں رچمنڈ کے حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں یہ ایک محفوظ کنزرویٹو نشست ہےجو انہوں نے 2015 میں پارٹی کے سابق رہنما اور خارجہ سیکرٹری ولیم ہیگ سےلی تھی، ہیگ نے انہیں ’’غیر معمولی‘‘ قرار دیا تھا۔
یورپ سے سے مزید