• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال کشمیر، مختلف سیاسی اور دیگر جماعتوں کے تحت مظاہرے، ریلیاں نکالی گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیےسیا سی ،مذہبی جماعتوں کے تحت مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں،تفصیلات کے مطابق پیپلز سیکرٹریٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں صوبائی وزیر سعید غنی ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن ، رسول بخش چانڈیو ، حریت رہنما شیخ عبدالمتین ، زاہد اشرف اور دیگر رہنماؤں،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز، اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ، نسل پرست مودی حکومت کشمیریوں کے اوپر ظلم کر رہی ہے سندھ حکومت کی جانب سے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سندھ کا ایک ایک بچا کشمیریوں کے ساتھ ہے حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے کہا کہ کشمیری اپنی زمین پر غیر قانونی تسلط کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے کشمیر اور پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، دریں اثنا مختلف کاتب فکر کے نمائندہ افراد نے کراچی پریس کلب کے باہر بھارتی استحصال کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئےکہا کہ کشمیر کی آزادی اب دور نہیں ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،اس موقع پر ہندو برادری بھی بھارت کی مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی، ہندو رکشا سماج کے مظاہرے میں پاکستان سنی تحریک ، کرسچن جماعت اور سکھ برادری بھی اظہار یکجہتی کیلئے شر یک تھی ، کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والا مظاہرہ اتحاد بین المذاہب کا عملہ نمونہ پیش کر رہا تھا ، تمام مذاہب کے رہنمائوں نے متفقہ لائحہ عمل دیتے ہو ئے کشمیر کے نہتے عوام پر مودی سرکار کے مظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا،پاکستان سنی تحریک کے رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کراکر ممبئی میں پاکستان کا جھنڈا لہرادینگے ، سماجی رہنما ملک اویس نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مرسکتے ہیں کشمیر بھارت کو نہیں لینے دینگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید