کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جوہر آباد پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ایک کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار کی چوری کا معمہ حل کر لیا،چوری کی واردات رحیم آباد جوہر آباد میں واقع ایک نجی بلڈر کے دفتر میں ہوئی تھی،ملزمان چوری کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈیٹا بھی ساتھ لے گئے تھے،پولیس کے مطابق ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کی گئی تو بلڈر کے ملازمین بھی واردات میں ملوث نکلے،پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم شہزاد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ بھی ساتھ تھا مگر آفس کی چابیاں دیکر باہر ہی رکا رہا ،شہزاد کے دیگر ساتھی باہر کا لاک کھول کر اندر داخل ہوئے جبکہ اندرونی شیشے کا دروازہ اور لاکر کا لاک توڑ کر رقم نکالی۔گرفتار ملزمان میں علی زین ولد ناظم،شہزاد دامانی ولد عبدالقادر دامانی،شیر محمد ولد عبداللہ،بلال ولد عبدالغفور اورمحمد زبیر خان ولد محمد عزیز خان شامل ہیں،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مذکورہ رقم ، 2 لیپ ٹاپ ، 2 موبائل فون،، شناختی کارڈ اور ڈرائیور لائسنس برآمد کر لیا ہے ہے۔