• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے جناح روڈ سی بریز کے قریب رکھا گیا کنٹینر 2 گاڑیوں پر گر گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم اے جناح روڈ سی بریز کے قریب رکھا گیا کنٹینر 2 گاڑیوں پر گر گیا جس کے نتیجے میں گاڑیاں کو شدید نقصان پہنچا ،پولیس نے بتایا کہ جمعہ کو نکالی جانے والی ریلی کی سیکیورٹی سے متعلق راستوں کو بند کرنے کے لیے ڈبل کنٹینرز سڑک کے ایک جانب رکھے ہوئے تھے، اس دوران روٹ 20 نمبر کی 2 بسوں کے ڈرائیور سڑک کے کھلے ہوئے حصے سے جلد بازی میں نکلنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بس سڑک پر رکھے گئے ڈبل کنٹینر سے ٹکرائی جس کے نتیجے اوپر والا کنٹینر سلپ ہو کر وہاں سے گزرنے والی دو گاڑیوں پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بسوں کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید