• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی، ٹینک کی صفائی کے دوران ایک شخص جاں بحق، 4 افراد بے ہوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں واقع گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد بے ہوش ہوگئے ، اسپتال میں دوران علاج عاصم جاں بحق ہوا ، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون گلستانِ سرجانی میں واقع گھر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 5 افراد کی حا لت غیر ہوگئی،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ٹینک سے بے ہوش 5 افراد کو نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ، جن میں 16سالہ عثمان ،16سالہ وقاص ،48سالہ نعمان علی ولد اعجاز علی عرف نومی،55سالہ رضوان ولد لیاقت اور45سالہ عاصم ولد نظام الدین شامل ہیں ، پولیس نے بتایا کہ پانی کا ٹینک گذشتہ 7 ماہ سے بند تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید