• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 گاڑیوں، 30 موٹرسائیکلوں سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد میں 82وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،ز یورات،مال مویشی اوردیگر سامان کے علاوہ ، 2کاریں ،ایک رکشہ اور 30 موٹرسائیکل اڑا لیے گئے ۔ تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ فور میں سید عمران علی شاہ سے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل ،نون کی حدود سے جہانزیب سے موبائل اور نقدی ،تھانہ وارث خان کے علاقے قاسم آباد میں حماد سے موبائل اور نقدی ،صادق آباد کی حدود سے صداقت سے موبائل اور نقدی ،نصیر آباد کی حدود سے وسیم الطاف سے سونا ،نقدی اور پاؤنڈ ،سول لائن کی حدود سے اکبر سے نقدی ،دانش سے موبائلز ،ائیرپورٹکی حدود سے محمد انور سے 46 بکریاں ،صدر واہ کینٹ کی حدود سے سعید سے نقدی ،موبائل اورسائیکل ،صدر بیرونی کی حدود سے میاں زہران سے موبائل ،تھانہ کوہسار کی حدود سے حفصہ خلیل سے موبائل ،تھانہ کھنہ کی حدود سے عمران سے موبائل ،تھانہ آبپارہ کے حدود سے اللہ نواز سے موبائل ،تھانہ گولڑہ کی حدود سے بابر سے موبائل ،تھانہ مارگلہ کی حدود سے محمد آصف سے موبائل ،کورال کی حدود سے محمد سفیر سے موبائل ،کھنہ پل بس سٹاپ پر محمد عقیل سے موبائل،کھنہ کی حدود سے فیصل سے موبائل ،سبزی منڈی کی حدود سے شہباز احمد سے موبائل ، تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں محمد احسان کی بکری ،تھانہ کھنہ کی حدود سے عمران سے موبائل ،تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے محمد شبیر خان سے گھریلو سامان ،تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے زنیر عباسی سے گاڑی کی بیٹری ،گنجمنڈی کی حدود سے شاہ بہرام سے موبائل رتہ امرال کی حدود سے نجمہ شاہین سے نقدی ،وارث خان کی حدود سے محمد پرویز سے پنکھے ،کمپیوٹر ،مشین اور بیٹری نیوٹاون کی حدود سے سہیل اسلم سے موبائل ،ڈبل روڈ پر پادری مقصود سے موبائل اور پنڈورہ سے محمد تنویر سے موبائل ،لقمان اسحاق سے نیو کٹاریاں سے موبائل ،یاسین خان سے موبائل ،عالیہ سے موبائل ،صادق آباد سے عدیل احمد سے موبائل ،محمد مبین سے موبائل ،ویسٹریج کی حدود سے کامران سے موبائل ،محمد افضل سے نقدی ،نصیر آباد عمیر اختر سے لیپ ٹاپ ،سول لائن سے وقار سلیم سے موبائل ،محمد رفیق کے رکشہ کی بیٹری ،ریس کورس سے سائرہ یونس سے نقدی اور موبائل ،مورگاہ سے ارسلان صدیق سے موبائل ،احمد امین سے موبائل ،ائیرپورٹ سے رحیم عنصر سے موبائل ،وجاہت حسن سے موبائل اڑا لیا گیا ۔ مختلف واقعات میں لاکھوں کے چیک ڈس آنر ہو گئے ۔

اسلام آباد سے مزید