• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی خلاف ورزیوں پر 18 ایف آئی آر، 11 چالان

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں 111 انسداد ڈینگی خلاف ورزیوں کے دوران 18 ایف آئی آر، 11 چالان، 72 نوٹس دیئے گئے جبکہ 10 عمارتیں سیل اور 86ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے مطابق یکم جنوری سے 5 اگست تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 742 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں ۔ کمرشل ایریا سے لاروا ملنے پر 879 چالان جبکہ 307 عمارتیں سیل کی گئیں۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف پر 24لاکھ 40 ہزار500 روہے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے جبکہ گھروں اور کمرشل ایریاسے لاروا ملنے پر 4 ہزار 177 کو نوٹسس جاری کئے گے۔
اسلام آباد سے مزید