• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر اے رئو ف اے وہاب التابی کا شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزکا دورہ

لاہور( پ ر) یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوڈان کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر اے رئو ف اے وہاب التابی نے گزشتہ روز شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزکا دورہ کیا ۔چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز شاہد حسین،پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر اور سی ای اوشالامارہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اور طبی سہولیات اور میڈیکل،نرسنگ اور الائیڈ کی تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔شالامار ہسپتال کی ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر گل افشاں نے غیر ملکی مہمان کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔